مسلمانوں کو اذیت دینے والا اللہ کا دوست نہیں بن سکتا، سعدیہ رضوان

238

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت لطیف آباد اور قاسم آباد میں استقبال رمضان کے اجتماعت منعقد ہوئے جن میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجتماعات سے ضلعی ناظمہ رخسانہ تنویر کے علاوہ سعدیہ رضوان، اسما ء ضیا، سائرہ خلیق، آسیہ زمان اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان الکریم میں اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مسلمانوں کو اذیت دینے والے اللہ کے دوست نہیں ہوسکتے جو اس ماہ مقدس کی حقیقت کو نہیں سمجھ سکتے وہ شیطان کے دوست ہیں انہوں نے کہا کہ اس ماہ مبارک کی اہمیت کو سمجھیں تزکیہ نفس اور آخرت سنوارنے پر خصوصی توجہ دیں ۔ علاوہ ازیںجماعت اسلامی یوتھ کے تحت قبا آڈیٹوریم ہیرآباد،اسلامک اکیڈمی لطیف آباد اور گلشن پاک میں استقبال رمضان کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ وحید، اسما اور غزالہ شاہد نے کہا کہ ماہ رمضان کا استقبال خود نبی پاک ؐاستقبال کرتے تھے اس میں عبادات کے درجات بڑھ جاتے ہیں یہ قبولیت دعا،تزکیہ نفس ،رحمتوں، برکتوںکے نزول اور نارِ جہنم سے نجات کا مہینہ ہے ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ نے ایک بار پھر نیکیاں لوٹنے کا موقع دیا ہے۔