انگلش پریمیئر لیگ میں ویسٹ بروم نے سائوتھمپٹن کو 0-3 سے ہرا دیا

316

لندن(جسارت نیوز)انگلش پریمیئر لیگ میں ویسٹ بروم نے سائوتھمپٹن کو 0-3 سے شکست دے دی۔ برائٹن اور ایورٹن کے مابین کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ پریمیئر لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ہاتھرونس سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ بروم نے سائوتھمپٹن کو بآسانی 0-3 سے ہرایا اور مسلسل دوسری فتح سمیٹی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے میتھیوز پریرا، میٹ فلپس اور کلم فرگوسن نے ایک، ایک گول کیا۔ ویسٹ بروم کی یہ 31 میچ کھیل کر پانچویں کامیابی ہے۔ برائٹن اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان ایمیکس سٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔