ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے،حسن علی

490

سنچورین (جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر حسن علی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے ہاتھوں دوسرے ٹی-20 میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر متحد ہے اور میزبان ٹیم کو تیسرے ٹی -20میچ میں شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں جاندار کم بیک کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں حسن علی نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف تیسرے ٹی -20 میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کے ہاتھوں دوسرے ٹی -20 میچ میں 6 وکٹوں کی شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ، تیسرا میچ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابتدائی دو میچز میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ حسن علی نے کہا کہ وہ تیسرے میچ میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم نے پروٹیز کے خلاف تیسرے میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ 26 سالہ حسن علی نے کہا کہ تیسرے میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت جیت کے لئے میدان میں اتریں گے۔