پاک ،جنوبی افریقا تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلاجائے گا

115

سنچورین(جسارت نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا ۔ 4میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین 4 میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج سنچورین میں کھیلا جائے گا۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ہمارا برا دن گزرچکا، ہم شکست کو پس پشت ڈال کر مثبت چیزوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے،ایک بار پھر سیریز میں برتری حاصل کرنے کی پوری کوشش ہوگی، مجھے اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد اور یقین ہے کہ اگلے میچ میں ہم اچھا پرفارم کریں گے۔ قومی کپتان نے مزید کہاکہ دوسرے میچ میں فتح کا کریڈٹ جنوبی افریقا کو بھی دینا چاہیے، مختلف پچ پر انھوں نے بہت اچھی بولنگ کی۔