بلاول کی پیر پگارا سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

146

کراچی(نمائندہ جسارت)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے راجا ہاؤس میں پیر پگارا سے ملاقات کی۔ ترجمان فنکشنل لیگ کے مطابق بلاول زرداری نے پیر پگارا کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیااور مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔ ملاقات میں فنکشنل لیگ کے صوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر سید صدرالدین شاہ راشدی بھی موجودتھے ، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔