حیدرآباد: تیز رفتاری کے باعث ٹرک الٹ گیا، ایک شخص جاں بحق ،2زخمی

453

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2 افرادجاںبحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر سامان سے لداٹرک الٹ گیاجس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے زخمیوں کو تعلقہ اسپتال مٹیاری منتقل کردیا گیا حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ ڈیفنس سول لائن میں تیز رفتار کار موٹرسائیکل سواروںپر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ذرائع کےمطابق کار سوارکم عمر طلبہ بتائے جاتے ہیںجو حادثے کے فوراًبعد فرار ہوگئے۔