چین: خلائی اسٹیشن جانے والا راکٹ روانگی کے مقام پر پہنچا دیا گیا

220
چین: صوبہ ہائی نان میں لانچنگ کے مقام پر پہنچایا گیا راکٹ جہاز سے اُتارا جارہا ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی خلائی اسٹیشن کا مال بردار جہاز لانچ کرنے والا لانگ مارچ 7 وائی 3 راکٹ جنوبی صوبے ہائی نان میں لانچنگ کے مقام پرپہنچا دیا گیا۔ چینی خلائی انجینئرنگ دفتر(سی ایم ایس ای او)نے ایک بیان میں کہا کہ تیان ژو 2مال بردار جہاز پر لایا گیا راکٹ وین چھانگ اسپیس لانچنگ کے مقام پر پہنچا دیا گیا ہے۔ اسے لانچ کرنے کے مقام پر جوڑنے کے بعد ٹیسٹ کیا جائے گا۔ دفتر نے مزید کہاکہ لانچنگ کے مقام پرطے شدہ وقت کے مطابق تیاریاں کی جارہی ہیں۔