ھادثات و واقعات میں محنت کش سمیت 4 افراد جاں بحق

172

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگل کوشہر میںہونے والے مختلف حادثات وواقعات میں 4افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے ،زخمیوں میں شہریوں سے پٖٹنے والے 3رہزن بھی شامل ہیں ، تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر7D/3 حرا پارک کے قریب 3مسلح ملزمان نے 28سالہ فیاض رسول ولد غلام رسول سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں فیاض رسول زخمی ہوگیا،نیوکراچی ایوب گوٹھ کے قریب فائرنگ سے 25سالہ وقاص خان ولد سلامت شاہ زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ڈرگ روڈ پل کے قریب سے 43سالہ نثار مسیح ولد ڈیوڈ مسیح کی لاش برآمد ہوئی، اورنگی ٹائون پونے پانچ میں پی ایس او پمپ کے قریب سے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے55 سالہ سلیم ولد اقبال جاں بحق ہو گیا۔ دوسری طرف تحریک لبیک پاکستان کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مقتول ان کا کارکن تھا جو پولیس کی گولی کا نشانہ بنا،نیو کراچی ایوب گوٹھ میں مسلح ڈاکوئوں نے25 سالہ وقاص خان ولد سلامت شاہ سے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میںوقاص زخمی ہوگیا۔گبول ٹائون میںواقع رشید چوک پنجاب ہوٹل میں جھگڑے میں ہوٹل کے تین ملازم 28 سالہ صابر شاہ ولد خدائی نور،25 سالہ ابو بکر ولد حسیب اللہ اور35 سالہ نقیب اللہ ولد محمد عظیم زخمی ہوگئے، سپر ہائی وے چاکر ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں ایک 16 سالہ اکرم ولد نواب جاں بحق ہوگیا ۔، ڈیفنس فیز5زم زمہ پارک کے قریب زیرتعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 22سالہ مزدورکلیم ولد بشیر شدید زخمی ہوگیا جس کونازک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔