ضمنی انتخاب میں دھوکے بازوںکوشکست دیں گے،مفتاح اسماعیل

115

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد اور مہاجر کیمپ کراچی کی قدیم آبادیوں میں شمار ہوتی ہیں لیکن افسوس کہ آج 73 برسوں بعد بھی یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس کا ازالہ ان شاء اللہ تعالیٰ ہم کریں گے۔ 29 اپریل کو اس حلقے کے عوام دھوکے بازوں کے خلاف اپنے ووٹوں کا استعمال کرکے انہیں ہمیشہ کے لیے تاریخ کے کوڑا دان کی نذر کردیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے رہنما اور NA-249 کے امیدوار ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے بلدیہ ٹاؤن یونین کونسل نمبر 37 میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کے میزبان یوسی کے سابق وائس چیئرمین راجا منشا تھے۔