شرجیل خان طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی کو یادگار نہ بنا سکے

428

جوہانسبرگ (جسارت نیوز) قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز شرجیل خان اپنے کم بیک میچ میں قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ پیر کو جوہانسبرگ کے وانڈررز ا سٹیڈیم میں جنوبی افریقا کے خلاف 4 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم میں2 تبدیلیاں کی گئیں۔ شرجیل خان 2017 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، فخر زمان کو بائیں ٹانگ میں الرجی کے باعث میچ میں آرام کا موقع دیا گیا۔ ان کی جگہ شرجیل خان کو کھیلنے کا موقع دیا گیا۔ مگر وہ اپنی طویل عرصے بعد کم بیک اننگز میں قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ وہ 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر لنڈے کے ہاتھوں آئوٹ ہوئے۔ قومی ٹیم میں دوسری تبدیلی حارث رئوف کی کی گئی۔
ان کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔