پی سی بی کے2ملازمین کورونا وائرس کا شکارہونے کے بعد انتقال کرگئے

303

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی کے 2 ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔پی سی بی کے2ملازمین کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔ حافظ محمد بلال کا تعلق ڈومیسٹک کرکٹ کے شعبے سے تھا، انہیں چند روزپہلے کورونا ہوا تھا جس کے بعد نمونیا کا شکارہوئے۔ ان کی وفات اتوار کو ہوئی جبکہ فلک شیر بھی کورونا کے جان لیوا وائرس سے اللہ کو پیارے ہو گئے۔فلک شیرپی سی بی کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سے تھے۔ پی سی بی نے کورونا پالیسی کے تحت صرف 30 فی صد ملازمین قذافی اسٹیڈیم کے دفاتر میں کام کررہے ہیں، باقی70فیصد عملہ گھرسے ہی امورانجام دے رہا ہے۔