برقی ایل عام ایل سے سراسر مختلف کیسے؟

407

دنیا میں جب بھی کسی نئی حیوان کی دریافت ہوتی ہے تو سب سے پہلا مرحلہ اُس کو نام دینا ہوتا ہے جو کہ اُس کی خصوصیات و نسل کو مدِ نظر رکھ کے دیا جاتا ہے۔ تاہم اُن میں سے کچھ جانور ایسے بھی ہوتے ہیں جن کا اگر بغور مطالعہ کیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ صرف ظاہری ساخت کی بنا پر جانور کو دیا جانے والا نام سراسر غلط ہے۔

اگرچہ اییل کی طرح ظاہری شکل میں برقی اییل بھی ایل کی طرح دکھائی دیتی ہے تاہم حقیقت میں یہ ایپل نہیں ہے۔

دراصل یہ ایک قسم کی نائف فش ہے جس کا تعلق ایپل سے زیادہ کیٹ فش اور کارپ مچھلی سے ہے۔

برقی ایپل ہوا میں سانس لینے اور میٹھے پانی میں انڈے دینے سے لیکر ڈورسل فن کی عدم موجودگی کی بنا پر ہر لحاظ سے عام اییلوں سے مختلف ہے۔