بھارت: تراویح و اجتماعی افطار پر پابندی عائد

411

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر وزارت داخلہ نے رمضان المبارک کیلئے گائیڈ لائنز جاری کی ہیں جس کے مطابق اجتماعی نماز تراویح اور مساجد میں افطار پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حالیہ پابندی سے قبل علما کرام اور مسلم تنظیموں نے ریاستی حکومت سے درخواست کی تھی کہ رمضان المبارک کے دوران لگنے والے نائٹ کرفیومیں میں نرمی کی جائے اور بجائے رات 8 بجے سے کرفیو نافذ کرنے کے دس بجے سے کرفیو نافذ کیا جائے تاکہ مسلمان تراویح کی نماز اداکرسکیں ۔

اس ضمن میں علمائے کرام  سمیت کئی ایک مسلم تنظیموں نے ممبئی ہائی کورٹ میں ریاستی حکومتی فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی ہے اور حکومت سے درخواست بھی کی ہے کہ رمضان المبارک کے اس مہینے میں مسلمانوں کو کرفیو کے دوران رعایت دی جائے۔

وزارت داخلہ نے بھیڑ بھاڑپر قابو پانے کے لئے افطار بازاروں اور خریداری کے لئے بھی مخصوص اوقات کا تعین کیا ہے۔ کورونا وبا سے متعلق اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی کا بھی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔