انتہائی سخت موسم میں رہنے والے جانور

403

یہ نہ اُڑنے والے پرندے انٹارکٹیکا میں ملن کے موسم گزارتے ہیں جہاں درجہ حرارت  منفی 40 رہ جاتا ہے۔

ان پینگوئینز کالونی کا اپنے آپ کو اس سخت سردی اور ٹھنڈ سے بچانے کا انتہائی منفرد اور طریقہ سے جس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ان جانوروں میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کا احساس کتنا جاگزیں ہے۔

اپنے آپ کو گرم رکھنے کیلئے ایک بہت بڑا گروپ اکٹھا ہوتا ہے تاکہ پاس ملے جُلے ہونے سے گرمائش محسوس ہو۔ اسی طرح گروپ کے آخر میں جو پینگوئینز ہوتی ہیں انہیں وقتاً فوقتاً گروپ کے بیچ میں لایا جاتا ہے تاکہ انہیں بھی گرم ہونے کا موقع ملتارہے۔

اسی طرح اونٹ بھی جنہیں صحرا کے جہاز کہا جاتا ہے، یہ بھی انتہائی سخت درجہ حرارت کو سہہ لینے کے حامل ہوتے ہیں۔ اونٹ 49 ڈگری درجہ حرارت تک پرداشت کرسکتے ہیں اور اس دوران پانی استعمال کیے بغیر ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ زندہ رہ سکتے ہیں۔