سیاست میں نہ آخری دوست ہوتا ہے نہ دشمن، خورشید شاہ

182
سکھر:پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے ہیں

سکھر (آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں نہ آخری دوست ہوتا ہے نہ دشمن، وقت فیصلے کرتا ہے، پیپلز پارٹی نے وقت پر فیصلہ کیا ہے۔ سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے اسیر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ پی پی نے لاکھوں لوگوں کو روزگار اور نوکریاں دیں، سیاستدانوں کو بیٹھ کر غریبوں کی تباہی اور بیروزگاری کے بارے میں سوچنا چاہئے۔خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی دور میں 6 ہزار ارب اور آج ڈھائی سالہ حکومت میں 13 ہزار ارب کا قرضہ بڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرز کھل گئے ہیں لیکن کسان گندم دینے کو تیار نہیں ہیں، پیپلزپارٹی سندھ کے لوگوں کے حقوق کی حفاظت کرے گی۔پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی بیٹھی ہے، سندھ کے عوام سوجائیں۔