کندھکوٹ کے قدیمی شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے

515

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھ کوٹ کے قدیمی شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا۔ قدیمی شہر کندھ کوٹ ضلع کشمور کا ہیڈکوارٹر ہے۔ میونسپل کمیٹی کے ٹی ایم او اور چیف سینیٹری سپروائز کی نااہلی کی وجہ سے گندگی میں تبدیل ہو گیا ہے،شہری۔ شہر کی مین گلیوں اور محلوں میں سیوریج کا گندا پانی اور جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ہی ڈھیر لگ گئے ہیں۔ شہر میں کافی عرصے سے مچھر مار اسپرے نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ میونسپل کمیٹی کے ٹی ایم او کئی سالوں سے یہاں کرسی پر بیٹھ کر ضلع کشمور کے ہیڈکوارٹر کندھ کوٹ کے بجٹ کا اچھی طرح سے صفایا کررہے ہیں۔ کروڑوں روپے کا بجٹ پتا نہیں کہاں خرچ کیا جاتا ہے ۔ ضلع کشمور کے ہیڈکوارٹر کندھ کوٹ میں صفائی کرنے والے ملازمین ویزے پرکام کر رہے ہیں جن سے کوئی بھی پوچھنے والا نہیں ہے۔اکثر وائٹ کالر صفائی کے عملے کی جگہ بھرتی ہیں لیکن وہ کام نہیں کرتے۔ ٹی ایم او اور سپروائز سے ماہانہ بھتا مقرر ہے اس لیے انہیں کھلی چھوٹ ہے۔ شہریوں نے صوبائی بلدیاتی سیکرٹری، وزیراعلیٰ سندھ، نیب سندھ اور اینٹی کرپشن سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم او اور سپر وائزر کیخلاف اس عمل کا نوٹس لے کر لاوارث شہر کندھ کوٹ کو گندگی سے نجات دی جائے۔