ـ60 فیصد نمبروں سے ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود محکمہ تعلیم آفر لیٹر نہیں دیے، امیدوار

302

ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس امیدواروں نے آفر لیٹر نہ ملنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ٹیسٹ پاس امیدواروں سید ممتاز شاہ، محمد جمیل، صابر علی میمن ودیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے 2009ء میں سندھ یونیورسٹی کے تحت ہونے والے اساتذہ کی بھرتی والے ٹیسٹ پاس کیے اور 60 فیصد سے زائد نمبر حاصل کیے ، لیکن محکمہ تعلیم نے ہمیں اب تک آفر لیٹر نہیں دیے جبکہ نئی بھرتیوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں، ہمارے پاس ہائی کورٹ آف سندھ کراچی بینچ کا فیصلہ بھی موجود ہے لیکن ہمیں اساتذہ کی نوکریوں پر تعینات نہیں کیا جارہا، جوکہ سراسر ظلم و ناانصافی ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہمیں جلد از جلد آفر لیٹر دیے جائیں۔