روس نے مذاکرات کی کوششیں ٹھکرا دیں‘ یوکرائن

249
مشرقی یوکرائن: گولہ باری سے تباہ ہونے والے گھر کے مکین ملبے میں اپنی اشیا تلاش کررہے ہیں

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرائن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سرحد پر روسی فوج میں اضافے کے معاملے پر کیف حکومت کی طرف سے بات چیت کی کوششوں کو روس نے رد کر دیا ہے۔ یوکرائینی وزارت خارجہ نے روس سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ سرحد سے اپنی فوجیں واپس ہٹائے۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ 2014ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اتنی تعداد میں روس نے اپنی فوج کو یوکرائن کی سرحد پر لاکر کھڑا کردیا ہے۔ یاد رہے کہ روس نے ممکنہ جنگ کی صورت میں یوکرائن کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کی دھمکی دی تھی۔ روس کا کہنا ہے کہ یوکرائن میں حالات خانہ جنگی کی طرف جا رہے ہیں۔