بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں کئی فلسطینی گرفتار

224

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوج نے تلاشی کے دوران گھروں میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی اور خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔ صہیونی فوج کے کریک ڈاؤن پر مشتعل فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرے کیے،جنہیں منتشر کرنے کے لیے قابض اہل کاروں نے طاقت کا استعمال کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی۔ بیت لحم میں صہیونی فوج نے حماس کے امیدوار حسن وردیان کو گرفتار کرلیا۔