قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

536

 

اور اگر تمہاری کافر بیویوں کے مہروں میں سے کچھ تمہیں کفار سے واپس نہ ملے اور پھر تمہاری نوبت آئے تو جن لوگوں کی بیویاں ادھر رہ گئی ہیں اْن کو اتنی رقم ادا کر دو جو اْن کے دیے ہوئے مہروں کے برابر ہو اور اْس خدا سے ڈر تے رہو جس پر تم ایمان لائے ہو۔ (سورۃ الممتحنۃ:11)

سیدنا عبداللہ بن عباس ؓ آپ ؐ کے اہتمام رمضان کو نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’جب رمضان کا مہینہ آتا تو آپ ؐ ہر قیدی کو چھوڑ دیتے اور ہر سائل کے سوال کو پورا فرماتے۔‘‘ ایک دوسری حدیث شریف میں ہے کہ نبی کریم ؐ رمضان المبارک میں ہوا سے بھی زیادہ سخی ہوجاتے، یعنی جیسے ہوا ہر ایک کو فیض پہنچاتی ہے، اسی طرح آپ ؐ کی جود و سخاوت سے بھی ہر ایک مستفید ہوتا۔ (مشکوٰۃ)