مرکز تحقیق ریاضیاتی علوم جامعہ اردو کے تحت آگاہی ویبنار

232

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )مرکز تحقیق ریاضیاتی علوم جامعہ اردو کے تحت تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں آن لائن تحقیقی ویبنار سیریز کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔ نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز2021ء کے حوالے سے پہلا ایک روزہ آگاہی ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ ویبنار سے ڈین فیکلٹی آف سول انجینئرنگ اینڈ ارکیٹیکچر سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر میرشبر علی نے خطاب کیا۔ انہوں نے جامعات میں تحقیقی کلچر کے فروغ اور سوسائٹی کیلیے با مقصد تحقیق پر زور دیتے ہوئے حالیہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اعلان کردہ نیشنل ریسرچ پروگرام برائے جامعات این آر پی یو کی افادیت اور2021ء کے فارمیٹ میں مجوزہ کچھ تبدیلیوں کے حوالے سے شرکا ء کو مکمل بریفنگ دی۔ شرکا میں 50کے قریب جامعہ اردو اور ملک بھر کے مختلف جامعات کے اساتذہ اور ریسرچرز کے علاوہ بیرون ملک زیر تعلیم ریسرچ اسکالرز نے بھی نے آن لائن شرکت کی۔ویبنار میں نظامت کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسر مرکز تحقیق ریاضیاتی علوم ڈاکٹر محمد الیاس نے انجام دیے، سیشن کے اختتام پر سربراہ مرکز تحقیقی ریاضیاتی ڈاکٹر شاہین عباس نے تمام شرکاہ اور مہمان اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جامعہ اردو میں قائم واحد ریسرچ سینٹر مرکز تحقیق ریاضیاتی علوم کے تحت متعدد تحقیقی پروجیکیٹس مکمل ہوئے ہیں جس میں دو این ار پی پروجیکٹس شامل ہیں۔ ایک ملین کی لاگت کا ایک ایس آر جی پی پروجیکٹ حال ہی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن سے حاصل کیا گیا ہے جس پر کام جاری ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مدد سے ایک جدید تحقیقی لیب بھی اس پروجیکٹ کا حصہ ہے۔