ناموس رسالت مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے‘رضی حسینی

298

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے امیر علامہ رضی حسینی نے ٹی ایل پی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد مرکزی امیر علامہ حافظ سعد حسین رضوی کی جانب سے 20 اپریل کی ڈیڈ لائن کے حوالے سے لائحہ عمل کے اعلان کے بعد ٹی ایل پی کراچی ڈویژن کی مرکزی شوریٰ سمیت تمام ضلعی امراء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی غلامانِ مصطفی ﷺ کا شہر ہے، ناموس رسالت ﷺ مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے۔امیر کراچی علامہ رضی حسینی نے ذمے داران و کارکنان کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ذمہ داران و کارکنان امیر محترم علامہ حافظ سعد حسین رضوی کی کال کے مطابق ناموس رسالت ﷺ مارچ کی زبردست انداز میں تیاری شروع کر دی۔انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت کی جانب سے پر امن کارکنان پر کسی بھی قسم کا کریک ڈاؤن اور جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ہزیمت اور عوامی غم و غصے کا سامنا نہیں کرنا چاہتی تو 20 اپریل سے پہلے معاہدہ فیض آباد پر فی الفور عمل درآمد یقینی بنائے۔ کیوں کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے اور فرانس سے تمام تر تجارتی تعلقات ختم کرنے میں ہی حکومت کے لیے عافیت ہے۔