او پی ایس اور لک آفٹر چارج رکھنے والے افسران کو ہٹانے کا حکم برقرار

166

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں سندھ کی بیوروکریسی عدالتوں کو بھی چکما دینے لگ گئی، عدالت نے افسران کو او پی ایس اور لک آفٹر چارج کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر فنانس ویلفیئر بورڈ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے سیکرٹری سندھ ویلفیئر بورڈ اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایڈووکیٹ جنرل سندھ کونوٹس جاری کردیے، عدالت نے فریقین سے 24 اپریل کو جواب طلب کرلیا جبکہ ڈائریکٹر فنانس سندھ ویلفیئر بورڈ کو ذاتی حیثیت میں وضاحت کے ساتھ طلب کرلیا جبکہ عدالت نے او پی ایس اور لک آفٹر چارج رکھنے والے افسران کو ہٹانے کا حکم برقرار رکھا۔ درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر او پی ایس پر تعینات ڈائریکٹر فنانس کو ہٹانے کی رپورٹ 23 مارچ کو عدالت میں پیش کی گئی،2 اپریل کو خالد حسین کھوکھر کو ڈائریکٹر فنانس کے عہدے پر او پی ایس پر دوبارہ تعینات کردیا گیا،سندھ حکومت کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، بیورو کریسی کا رویہ عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے،سیکرٹری سندھ ویلفیئر بورڈ اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے خالد کھوکھر کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس تبادلہ کرکے بطور ڈائریکٹر لک آفٹر چارج دیدیا۔