رحمت ویلفیئر کے تحت 215خاندانوں میں راشن تقسیم

145

کراچی ( پ ر) رحمت ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی رحمت بھائی مرحوم کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے رحمت ویلفیئرٹرسٹ کے تحت محمد علی اور یوسف بھائی کی جانب سے 215مستحق خاندانوں میں رمضان پیکیج کے تحت لاکھوں روپے مالیت کا راشن تقسیم کیا گیا ۔اس موقع پر مسٹر امتیاز اورعمر دین نے راشن تقسیم کیا۔ ٹرسٹ کے رضا کار موجود تھے ۔ٹرسٹ کی جانب سے ضرورت مندوں اورمحتاجوں میں آٹا ،چینی چاول ،چائے کی پتی ،مشروب کی بوتلیں ،گھی ،دالوں اور کھجور سمیت دیگر اشیا پر مشتمل راشن بیگ تقسیم کیے گئے ،جس میں ہر خاندان کے لیے ایک ماہ کی ضرورت کا سامان موجودتھا ۔اس موقع پر شفیق الرحمن عثمانی نے کہا کہ 215مستحق اور ضرورت مندخاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا ،جس سے1075افراد استفادہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم کا عمل رحمت بھائی کے دور سے شروع ہوا تھا جو اب بھی جاری ہے ۔شفیق الرحمن عثمانی نے کہا کہ رحمت بھائی کے مشن کو جاری رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک بابرکت مہینہ ہے۔ اس ماہ میں ایک نیکی کا ثواب 70گنا کے برابر ملتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مزید مستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے گا ۔مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ نیکی کے کاموں میں رحمت ٹرسٹ کا ساتھ دیں ۔