مختلف علاقوںمیںلوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 6افراد زخمی

197

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے واقعات میںبچی سمیت6افرادزخمی ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورنگی دارالسلام سوسائٹی کے قریب فائرنگ سے 38سالہ نوجوان جنید ولد ملک جاوید زخمی ہوگیا ۔ایف سی ایریابلاک ڈی زینت اسکوائر ہمسفر ہال کے قریب گھر میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوئوں نے مزاحمت پر 27 سالہ،نوجوان عبدالرحمان خان ولد علی خان کو گولی مار کر زخمی کردیا۔سرجانی خدا کی بستی بقائی ہسپتال کے قریب ڈاکوئوں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے 18 سالہ نوجوان سمیع ولد اکبر کو زخمی کردیا۔مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹائون سیکر 11/Aمیں لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے 30سالہ راحیل ولد امام الدین زخمی ہوگیا۔سچل کے علاقے گلزار ہجری اسکیم 33میں نامعلوم سمت سے گولی آکر لگنے سے 12سالہ صفیہ دختر شریف زخمی ہوگئی ۔بھینس کالونی روڈ نمبر 8پر ڈاکوئوں نے لوٹ مار میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے18سالہ نوجوان مزمل کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔