کورونا وباء،ترقی پذیر ممالک کیلئے ہنگامی مالیاتی ریلیف فراہم کیا جائے ،عمران خان

265

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ترقی پذیرممالک کے لیے ہنگامی مالیاتی ریلیف فراہم کیا جائے۔پیر کواکنامک اینڈ سوشل کونسل فورم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ پاکستان نے کورونا کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی اور اب پاکستان کورونا وبا کی تیسری لہر کا مقابلہ کر رہا ہے،ویکسین بنانے کے لیے ٹیکنالوجی فراہم کی جائے، امید ہے فورم ترقیاتی پذیرممالک کی سیاسی وسماجی حالت سدھارنے کے لیے کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجز بہترمستقبل کے لیے بہترین موقع ہیں، پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لیے 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا، پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر 10 ممالک میں شامل ہے جب کہ ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لیے قابل تجدید توانائی منصوبوں پرتوجہ دی جارہی ہے۔