اسلام آباد:احتجاج کے باعث موٹر وے بند

164

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث موٹروے حکام نے لاہور سیالکوٹ اورلاہور اسلام اباد موٹروے کوبند کردیاہے اور ملک کے بڑے شہروں میں ٹریفک جام ہے، تفصیلات کے مطابق مذہبی سیاسی جماعت کی جانب سے اس وقت لاہور، گوجرانوالہ، کراچی، فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی سمیت ملک کے اہم شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے،جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔