لاہور ہائیکورٹ مریم نواز کو گرفتاری سے روز پہلے آگاہ کرنے کا حکم

221
لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ہائیکورٹ کیس پیشی کے لیے آرہی ہیں

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائی کورٹ نے مریم نواز کی ضمانت سے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے نیب کو حکم دیا ہے کہ وہ مریم نواز کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے10 روز قبل ان کو آگاہ کرے تاکہ وہ عدالت سے رجوع کرسکیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں جاتی امرا اراضی کیس میں مریم نواز کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی‘ مریم نواز کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ حکومتی دبائو پر نیب انہیں گرفتارکرنا چاہتا ہے‘ نیب وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے10 روز پہلے بتائے تاکہ ہم عدالت سے رجوع کرسکیں۔ نیب وکیل نے کہا کہ نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری نہیںکیے۔