سندھ کو کھنڈرات میں بدلنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، شبلی فراز

338
بلاول کے بعد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: سندھ کو کھنڈرات میں بدلنےوالےاپنےگریبان میں جھانکیں، روٹی، کپڑا، مکان کے دعویداروں نےسندھ کےعوام کو عملی طور پربھوک وافلاس کی بھٹی میں جھونک دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ افسوس کہ وہاں کےکتےبھی انسانوں کو کاٹ کر اپنی بھوک مٹا رہےہیں،سیاسی وڈیرے جعلی لیکچربند کرکےشہریوں کی جان بچانے پر توجہ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلا تفریق انصاف کی فراہمی اور قانون کی حکمرانی سے ہی کسی بھی ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی منسلک ہوتی ہے۔عمران خان کی 22سالہ سیاسی جدوجہد کا بنیادی محور یہی اصول ہے۔وہ ثابت قدمی اور پختہ عزم کے ساتھ “قانون کی نظر میں سب برابر” کےایجنڈے کو آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔