پاکستان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں فتوحات کی سنچری مکمل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

478

لاہور: پاکستان ٹی20 انٹرنیشنل میں فتوحات کی سنچری مکمل کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

جوہانسبرگ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو چار وکٹوں سے زیر کیا، جس کے ساتھ ہی پاکستان مختصرترین طرزکی کرکٹ میں فتوحات کی سنچری مکمل کرنیوالا پہلا ملک بن گیا۔ پاکستان نے یہ اعزاز 164 میچوں میں حاصل کیا۔

قومی ٹیم کو 59 میچوں میں گرین شرٹس کو شکست ہوئی، تین ٹائی اور دو غیر فیصلہ کن رہے۔