فرانس میں اسلام دشمنی: انتہاپسندوں نے2 مساجد کو آگ لگا دی

619

فرانس میں اسلام دشمنی بڑھتی جا رہی ہے،فرانس کے 2 شہروں میں انتہاپسندوں نے 2 مساجد کو آگ لگا دی، جس سے مساجد کے دروازے اور دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے شہر نینتز اور رینیز میں انتہاپسندوں نے رات کی تاریکی میں مسجد پر آتش گیر مادہ پھینکا اور پھر اسے آگ لگا دی، مسجد کے تینوں داخلی دروازے اور اندرونی دیواریں آگ لگنے سے خراب ہو گئیں،مسجد کی دیواروں پر اسلام مخالف نعرے بھی درج کئے گئے۔

فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانن اور میئر جوہینا رولینڈ نے مساجد پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی عبادات کی آزادی جمہوریہ فرانس کا ایک بنیادی قانون ہے، مقامی مسلمان تنظیموں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کے اسلام مخالف بیانات اور پالیسیوں سے انتہاپسندوں کی سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں۔