ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک علاج کیلیے جانے کی درخواست منظور

562

کراچی: احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف کرپشن سے متعلق ریفرنس میں گواہ کا بیان وڈیو لنک پر قلمبند کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک علاج کے لئے جانے کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر کے خلاف کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی اورسماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت میں پیشی کے دوران نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہےکہ گواہ اشتیاق حسین شدید بیمار ہیں پیش نہیں ہوسکتے جبکہ دوران سماعت ملزمان کے وکلا نے گواہ کے بیان سے قبل تفتیشی افسر کے بیان پر جرح سے انکار کردیا، تاہم  وکلا کا کہنا تھا کہ پہلے گواہ اشفاق حسین کے بیان پر جرح کرنی ہے۔

بعد ازاں عدالت نے گواہ کا بیان وڈیو لنک پر قلمبند کرنے کا حکم دے دیا ہے جبکہ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک علاج کے لیے جانے کی درخواست منظور کرلی ہے۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ڈاکٹر عاصم 27 اپریل تک بیرون ملک جاکر علاج کرواسکتے ہیں ، عدالت نے سماعت 27 اپریل تک کے لیے ملتوی کردی۔