ایشیا کپ ایک بار پھر ملتوی

476

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایشیا کپ ایک بار پھر ملتوی ہوگیا ہے۔

تفصیلات ک مطابق شائقین کرکٹ رواں سال بھی پاک بھارت کرکٹ میچ سے محظوظ نہیں ہوسکیں گے، پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں جون 2021 میں شیڈول ایشیا کپ ملتوی ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد 2022 میں ہوگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایشیا کپ گذشتہ سال ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث اسے 2021 تک ملتوی کردیا گیا تھا تاہم اب اسے دوبارہ آئندہ سال تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد بھی جون میں ہونا تھا، جبکہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھی جون میں شیڈول ہے، جو کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانا ہے، جس کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں دوسرے درجے کی ٹیم بھیجنے کا کہا تھا۔