سندھ میں ماہ رمضان کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری

667

کراچی: سندھ میں ماہ رمضان کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، سرکاری دفاتر صبح 10بجے سے شام 4 بجے جبکہ جمعہ کے روز دورانیہ صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ماہ رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا شیڈول جاری کردیا ، شیڈول کے تحت سرکاری سندھ میں دفاترمیں اوقات کارپیرتاجمعرات صبح 10 تا شام 4 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو دفاتر میں صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک کام ہوگا۔

یاد رہے حکومت نے رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کیا تھا کہ وفاقی سرکاری دفاتر صبح 10 تا 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔