ڈبلیو ایف یو ایف کی جانب سے سعودی عرب میں پہلی پاکستانی خاتون کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

385

ورلڈ فیڈریشن آف یونائیٹڈ نیشنز فرینڈز برطانیہ (ڈبلیو ایف یو ایف) کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سعودی میڈیا نیٹ ورک جدہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی صحافی اور تعلقات عامہ کی سربراہ خدیجہ ملک کو ان کی شاندار خدمات پرتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس منفرد اعزاز پر خدیجہ ملک نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں سعودی عرب میں پہلی پاکستانی خاتون ہوں جسے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ میری 20 سال کی محنت اورلگن ہے جو میں نے میڈیا کے ذریعے کمیونٹی کی خدمات سرانجام دینے میں صرف کی۔ انہوں نے شہزادی مشعل بنت مقرن بن عبد العزیز آل سعود کا شکریہ ادا کیا جن کی سرپرستی اور تقریب تقسیمِ اسناد میں شرکت سے معاشرے میں انسانیت کی خدمت اور رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔