کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 62 لاکھ سے تجاوز کرگئی

288

جنیوا: دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ساڑھے 6 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 10 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 62 لاکھ 31 ہزار 993 تک جا پہنچی ہے اور اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 41 ہزار 799 ہوگئیں جبکہ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 36 لاکھ 99 ہزار 700 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 2 ہزار547 کی حالت تشویش ناک ہے اور 10 کروڑ 93 لاکھ 82 ہزار 59 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 75 ہزار 593 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 18 لاکھ 69 ہزار 980 ہو چکی ہے۔

احتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے امریکا میں 68 لاکھ 70 ہزار 798 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 9 ہزار 218 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 44 لاکھ 23 ہزار 589 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 51 ہزار 469 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 34 لاکھ 45 ہزار 6 ہو گئی۔

ویب سائٹ ورلڈ او میٹر  کے مطابق 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 69 ہزار 305 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 33 لاکھ 58 ہزار 805 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 98 ہزار 602 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 50 لاکھ 23 ہزار 785 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 2 ہزار 649 ہو گئیں اور مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 32 ہزار 688 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 80 ہو گئی جس کے بعد کیسز کی تعداد 43 لاکھ 68 ہزار 45 ہو چکی ہے جبکہ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 33 ہزار 702 تک جا پہنچی ہیں اور کورونا وائرس کے کیسز 37 لاکھ 98 ہزار 333 ہو چکے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 78 ہزار 858 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 29 لاکھ 92 ہزار 803 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 747 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 97 ہزار 636 تک جا پہنچی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 50 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 114 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 139 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 11 فیصد ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 443 ہو گئی ہے جس کے بعد کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 18 ہو چکی ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 66 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک کُل 1 کروڑ 7 لاکھ 34 ہزار 960 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 73 ہزار 875 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 143 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 لاکھ 31 ہزار 700 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہوچکے ہیں۔