قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی

244

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب بنگلادیش میں لاک ڈاؤن کی مدت میں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے باعث قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلادیش ملتوی ہوگیا ۔ابتدائی طور پر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایک 4 روزہ اور 50اوورز پر مشتمل 5 میچز کھیلنے کے لیے آج ڈھاکا روانہ ہونا تھا تاہم بنگلا دیش میں لاک ڈاؤن لگنے کے باعث روانگی میں 6روز کی تاخیر کی گئی۔اس کے باوجودکورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی نہ آنے کی وجہ سے بنگلا دیش کی حکومت نیملک میں جاری لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، لہٰذا دورے کوغیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔دونوں کرکٹ بورڈزاب کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنے پرباہمی مشاورت سے دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان کریں گے۔ دورے کی تیاریوں کی غرض سے لاہور میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ بھی فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔