ورلڈا سنوکر چمپئن شپ کوالیفائرز کا دوسرا مرحلہ مکمل

359

لندن(جسارت نیوز )نائیجل بونڈ، ڈومنک ڈیل، جو او کونر، جیک جونز، اینڈریو ہوگسن، الیگزینڈر اروسن بیکر، کیسپر فلپائک، سیم کیرج اور ایگور فگگیریڈو نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کوالیفائرز کے تیسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔ کوالیفائرز ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ کے شہر شیفیلڈ میں جاری ہے۔ ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں انگلینڈ کے نائیجل بونڈ نے ویلز کے لی واکر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-6 سے ہرا کر اگلے رائونڈ میں جگہ بنائی۔ ویلز کے ڈومنک ڈیل نے انگلینڈ کے الیور لائن کو 4-6 سے ہرایا۔ ایک اور میچ میں انگلینڈ کے جو او کونر نے سکاٹ لینڈ کے فریزر پیٹرک کو دو کے مقابلے میں چھ فریم سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ ویلز کے جیک جونز نے انگلینڈ کے جیم ولسن کو 4-6 سے شکست دی اور اگلے رائونڈ میں رسائی حاصل کی۔ انگلینڈ کے اینڈریو ہوگسن نے ہم وطن حریف برینڈن سارجنٹ کو 3-6 سے شکست دی۔ سوئٹزرلینڈ کے الیگزینڈر اروسن بیکر نے جرمنی کے لوکاس کلیکرز کو بآسانی 2-6 سے زیر کیا۔ پولینڈ کے کیسپر فلپائک نے ویلز کے جیکسن پیج کو سخت مقابلے کے بعد 5-6 سے شکست دی۔ انگلینڈ کے سیم کیرج نے ہم وطن حریف ایشلے ہگل کو 3-6 اور برازیل کے ایگور فگگیریڈو نے انگلینڈ کے روبی ولیمز کو 5-6 سے ہرا دیا۔