بائولا بیڈوساچارلسٹن اوپن کے سیمی فائنل میں داخل

197

چارلسٹن (جسارت نیوز)چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی۔ بائولا بیڈوسا گبرٹ، ویرونیکا کدرمیٹووا، انس جبیر اور ڈینکا کوینچ نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔ ٹورنامنٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں سپین کی بائولا بیڈوسا گبرٹ نے عالمی نمبر ایک ایشلیہ بارٹی کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔ چارلسٹن اوپن کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ فیملی سرکل ٹینس سینٹر میں جاری ہے۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں مونٹی نیگرو کی ڈینکا کوینچ نے قزاخستان کی یولیا پٹن تسیوا کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، 5-7 اور 1-6 سے ہرایا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں تیونس کی انس جبیر نے امریکا کی کوکو گف کوا سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ان کی جیت کا سکور 3-6 اور 3-6 رہا۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں روس کی ویرونیکا کدرمیٹووا نے امریکا کی سلوین سٹیفنز کو 3-6 اور 4-6 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں اسپین کی بائولا بیڈوسا گبرٹ نے عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کی ایشلیہ بارٹی کو اپ سیٹ شکست دی اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔