آسیہ محمدنے چارلسٹن اوپن ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

183

چارلسٹن (جسارت نیوز)امریکا کی آسیہ محمد اور کینیڈا کی گیبریلا ڈبروسکی نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے چارلسٹن اوپن ویمنز ڈبلز کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ گزشتہ روز ویمنز ڈبلز مقابلوں کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں امریکا کی آسیہ محمد اور کینیڈا کی گیبریلا ڈبروسکی نے امریکن جوڑی کیرولین ڈولہائیڈ اور ایما نوارو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔