مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ آج ہوگا

225

مونٹی کارلو(جسارت نیوز)مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کے 14ویں ایڈیشن کا آغاز آج اتوار سے مناکو میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کلے کورٹ پر کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز او ڈبلز کے مقابلے ہوں گے۔ مینز سنگلز مقابلوں میں اٹلی کے فیبیو فوگنینی جبکہ ڈبلز مقابلوں میں نکولا مکٹک اور فرانکو سکیوگور ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث سٹیڈیمز میں تماشائیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔