ہرنائی میں پولیس نے مغوی لڑکی کوبازیاب کرالیا، 2 ملزم گرفتار

256

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی لڑکی کوبازیاب کرالیا، دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے، لڑکی طبی معائنے کے لیے کوئٹہ منتقل کردی گئی۔ ایس پی ہرنائی محمد حسن کاکڑ کے مطابق گزشتہ شب سروان پھنومل نے پولیس تھانہ صدر ہرنائی میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کی سولہ بیٹی کو دو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا ہے۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ رات ہی دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔ ایس پی کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا جبکہ لڑکی طبی معائنے کے لیے کوئٹہ منتقل کردی گئیں، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔