جیکب آباد، پولیس کی کارروائی، دو ملزمان گرفتار، 95 کلو چرس برآمد

277

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) پولیس کی کارروائی، دو ملزمان کو گرفتار کرکے 95 کلو چرس برآمد کرنے کا دعویٰ۔ جیکب آباد میں پولیس کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گڑہی خیرو تھانے کی پولیس نے جاڑا واہ کے قریب چیکنگ کے دوران کارکے خفیہ خانوں سے 95 کلو چرس برآمد کرکے دو ملزمان اعجاز علی بروہی اور محمد عارف بروہی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔