فیروزوالہ‘ جعلی عامل کے کہنے پر ماں نے3 بچوں کو پھانسی دے دی

185

فیروزوالہ(آن لائن) فیروزوالہ کے علاقے گلشن حیات پارک میں مبینہ جعلی عامل کے کہنے پر ماں نے 3کمسن بچوںکو پھانسی دے ڈالی،2 بیٹے جاں بحق جبکہ 5سالہ بیٹی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔ عامل نے ماں کو آسیب زدہ قرار دیتے ہوئے زیادہ دیر زندہ رہنے کے لیے اپنے بچوں کوقربان کرنے کی تلقین کی تھی۔پولیس نے ماں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔