یونان ہمارے خلاف دہشت گرد عناصر کی مدد کر رہا ہے‘ تُرک عہدے دار

382

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کے ایوان صدر میں محکمہ رابطہ کے سربراہ فخر الدین الطون کا کہنا ہے کہ یونان دہشت گرد تنظیموں کو جن میں کردستان ورکرز پارٹی پی کے کے شامل ہے، ٹھکانا اور معاونت فراہم کر رہا ہے۔ ہفتے کے روز اپنی ٹوئٹ میں الطون نے واضح کیا کہ ایسے دہشت گرد ہیں جو یونان میں پناہ گزینوں کے نام پر موجود کیمپ میں روپوش ہیں۔ یہ لوگ ترکی کے خلاف خود کش کارروائیوں اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ وہ بھی ایسے وقت میں جب یونان نے حقیقی پناہ گزینوں کو بحیرۂ ایجیئن میں مرنے کے لیے چھوڑا ہوا ہے۔