خودکشی و دیگر واقعات میں بچوں اور خواتین سمیت 22 جاں بحق

404

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہرقائد میں حادثات وپر تشددواقعات میں بچوںاور خواتین سمیت 21افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ماں کی حالت تشویشناک ہے۔چاروںافرادکو نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زہر پھیل جانے کی وجہ سے تینوں بچے جاں بحق ہو گئے ہیں ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ بچوں کی عمریں 4 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فلیٹ میں کیڑے مار دوا کا اسپرے کیا گیا تھا۔ تاہم ابتدائی اطلاعات یہ ہیں کہ تینوں بچوں کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا۔فیڈرل بی ایریاواٹرپمپ کے قریب سے 35سالہ ہیرالال ولد مالال شدیدزخمی حالت میں ملا،جسے فوری طورپرطبی امدادکیلئے اسپتال پہنچایاگیا،جہاں وہ دوران علاج دم توڑگیاپولیس کے مطابق متوفی نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے شدیدزخمی ہواتھاجبکہ سپرہائی وے پرواقع الحبیب ریسٹورنٹ کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 25سالہ خاتون ہلاک ہوگئی،متوفیہ کی لاش کو اسپتال لایاگیاتاہم متوفیہ کی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی سیکٹر50بوعلی شاہ مسجد کے قریب مین روڈسے نومولودبچے کی لاش ملی ،جسے ایدھی رضاکاروں نے ایدھی غسل خانے منتقل کرکے غسل وکفن کے بعدمقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی، لیاقت آباد 10نمبر انجم اسکول کے قریب سے 60سالہ محمداحمدولد بشیرکی لاش ملی ، موت حرکت قلب بندہونے کے باعث واقع ہوئی۔ قائد آباد تھانے کی حدود داؤد چالی نزد شیر خان انگلش اسکول کے قریب گھر میں 25سالہ فائزہ بی بی زوجہ شاہ زین نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔ درخشاں کے علاقے ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جن کی عمریں 25,35 سال ہیں جاں بحق ہوئے ،تاہم تاحال نوجوانوںکی شناخت نہ ہوسکی ۔ سپر ہائی وے کے علاقے نیو سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں 55سالہ شخص جاں بحق ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ سائٹ اے کے علاقے حبیب بینک پل کے قریب ٹریفک حادثے میں 22سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ شارع فیصل کارساز روڈ کے قریب موٹر سائیکل سے گر کر ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ منگھوپیر کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں 2افراد جن کی عمریں 60اور 35سال ہیں جاں بحق ہوگئے،دونوںکی شناخت نہیںہوسکی۔ آرام باغ تھانے کی حدود برنس روڈ آغا سجی کے قریب فائرنگ سے 30سالہ عرفان ولد غلام سرورجاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق برنس روڈ بینک اسلامی کے سیکورٹی گارڈ نے اپنی ہی بندوق سے خودکشی کی ہے ۔ سپر ہائی وے فقیرا گوٹھ کے قریب گھر میں خاتون نے زہریلی چیز کھا کر خودکشی کر لی۔حب چوکی چڑائی کے گھر سے 55 سالہ ز لیخا زوجہ ابراہیم کی تشدد زدہ لاش ملی ۔ملیر سٹی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی کے قریب سے 3سے 4دن پرانی45سالہ شخص کی لاش ملی ۔ سپرہائی وے حاجی نودو جوکھیو گوٹھ کے قریب کنویں سے خاتون کی 6 ماہ پرانی لاش برآمدہوئی، پولیس کے مطابق خاتون کوگلشن حدید فیزون سے اغواکیا گیاتھا،خاتون بیوٹی پارلرجارہی تھی۔اے وی سی سی اور سی آئی اے پولیس کے ہاتھوں گرفتار ملزم محمد عباس ولد عبد الرحیم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے مغوی خاتون کو قتل کر کے لاش فارم ہاؤس ، نوڈو جوکیو گوٹھ ، ملیر میں دفن کر دیا تاہم پولیس مذکورہ مقام سے 55سالہ عزیز اختر زوجہ کریم بخش کی 6/7 ماہ پرانی لاش برآمد کرلی ،، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ادھر سکھن تھانے کی حدود لانڈھی بھنس کالونی اسٹریٹ 8میں ڈکیتی کے دوان مزاحمت پر 20سالہ محمد مزمل ولد محمد رمضان زخمی ہوگیا ۔ ادھر ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے مشرف کالونی میں گھریلوکام کے دوران کرنٹ لگنے سے 20سالہ زینب زوجہ اعجاز جاںبحق ہوگئی۔