تحقیقاتی افسرکیس واپس لینے کیلیے دبائو ڈال رہاہے‘طالبہ امبر

167

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہرقائدکے علاقے رضویہ سوسائٹی میں اسکول میں بدسلوکی کے معاملے پر متاثرہ طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ان پر کیس واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالنے کے ساتھ ساتھ ان کے والد کو جیل میں بند کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہی ہیں۔گزشتہ ماہ رضویہ سوسائٹی کے نجی اسکول کی ساتویں کلاس کی طالبہ امبر نے فیس جمع نہ کرانے کی وجہ سے اسکول انتظامیہ پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا تھا ۔تحقیقاتی افسر نے انہیں اکیلے بلاکر اور ایک کمرے میں بٹھایا، ایس پی نے کہا کہ ہمارے پاس تمہارے اور تمہارے باپ کے خلاف سارے ثبوت ہیں، میں تمہارے باپ کو جیل میں بند کرادوں گااس کی بعد انہوں نے مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کو بلایا اور کیس کے تحقیقاتی افسر کے ساتھ چاروں کو سامنے بٹھا کر مجھ پر کیس واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔انتہائی رقت انگیزی کے ساتھ وڈیو بیان میں متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ چار آدمیوں کے ساتھ مجھے کمرے میں تنہا بٹھادیا گیا جس پر میں شدید خوفزدہ ہوگئی ، ہم اپنے کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کرنا چاہتے ہیں، موجودہ افسر جانبداری دکھارہا ہے۔