ٹی20: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4وکٹوں سے شکست دےدی

238

جوہانس برگ: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی بر تری حاصل کرلی ہے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم نے 6وکٹوں کے نقصان پر ہدف آخری گیند سے قبل حاصل کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی بر تری حاصل کرلی ہے۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 188 رنز بنائے، اس سے قبل میچ کا ٹاس جنوبی افریقا کے کپتان کلاسن نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے جانے من ملان اور ایڈن مارکرم نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، تاہم ملان 24 رنز کی اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے جس کے بعد وہان لوبے بیٹنگ کے لیے آئے لیکن صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر محمد رضوان 74رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ فہیم اشرف 30رنز بناکر پویلین لوٹے اور اسی طرح بابراعظم 14،فخر زمان 27،محمد حفیظ 13،حیدر علی 14رنز بناکر پویلین لوٹے۔

محمد نواز صفر پر ہی آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 74رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے اورحسن علی نے 3گیندو ں پر 9رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے۔

واضح رہے کہ ٹور میں پاکستان نے ایک روزہ میچز میں جنوبی افریقا کو 28 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی ہے۔