عدالتیں آزاد ہیں جہانگیرترین اپنا موقف عدالت میں پیش کریں، وزیر خارجہ

413
” یوکرین سمیت تمام تنازعات کو بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں حل کریں گے

ملتان: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کا کہنا ہے کہ صرف جہانگیر ترین کے خلاف کارروائی نہیں ہورہی ، 17شوگر ملز کا احتساب کیا جارہاہے، عدالتیں آزاد ہیں جہانگیرترین اپنا موقف عدالت میں پیش کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف میں شامل آزاد ارکان نے فارورڈ بلاک بنانے کی تردید کردی ہے، وزیر اعظم ایسے حربوں سے بلیک میل نہیں ہونگے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی  اورمسلم لیگ ن جنوبی پنجاب صوبےکےلئےمخلص نہیں، یہ دونوں جماعتیں چاہتیں تو اپنےدوراقتدار میں صوبہ بنا سکتی تھیں،تحریک انصاف کوجنوبی پنجاب کے عوام کی محرومیوں کاادراک ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ رول بیک نہیں ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہاکہ جنوبی پنجاب صوبےکا قیام تحریک انصاف کےمنشورمیں شامل ہے۔اس مقصد کیلئےدوتہائی اکثریت کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی حکومت نےجنوبی پنجاب  سیکرٹریٹ کا قیام عمل میں لا کر  صوبے کی  بنیاد رکھ دی ہے۔