وزیر اعظم کی کرسی جہانگیر ترین  کے ہاتھ میں ہے، مسلم لیگ ن

238

کراچی : مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ  عمران خان کے اقتدار کا انحصار جہانگیر ترین کے ہاں اور نامیں ہے،وزیر اعظم کی کرسی ناراض رہنما  جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ 37سے زائد ارکان نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، وفاقی حکومت صرف 7ووٹوں کی برتری سے قائم ہے،وفاقی وصوبائی حکومتیں اپنے ارکان کا اعتماد کھوچکی ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کے لیے جہانگیر ترین کی طرف نہیں دیکھ رہے ، جہانگیر ترین خود کہتے ہیں کہ کیسز انہیں دبانے کے لیے ہیں، جہانگیر ترین کے خلاف قائم کسی کیس کا تعلق بھی چینی سے نہیں۔